وکلاء کے اعتماد پر کبھی آنچ نہیں آنے دوں گا:صدر،جنرل سیکرٹری شاہپور بار

 وکلاء کے اعتماد پر کبھی آنچ نہیں آنے  دوں گا:صدر،جنرل سیکرٹری شاہپور بار

شاہ پورصدر (نامہ نگار ،نمائندہ دنیا)نومنتخب صدر شاہپور بار ملک سیف اللہ اعوانا اور جنرل سیکرٹری رانا زاہد سرفراز نے کہا ہے کہ وکلاء کے اعتماد کو کبھی بھی ٹھیس نہیں پہنچنے دیں گے

 اور وکلاء برادری کی عزت و وقار کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے خدمت کا مشن جاری رکھا جائے گا۔انہوں نے یہ بات اپنے اعزاز میں منعقدہ ویلکم اور سابق کابینہ کی الوداعی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر سابق صدر سردار نذر عباس میکن، سابق جنرل سیکرٹری ملک اظہر حسن، میاں عامر عطا بھٹہ سمیت دیگر وکلاء کی کثیر تعداد موجود تھی۔نومنتخب عہدیداران نے کہا کہ وکلاء کی فلاح و بہبود اور ان کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے اور بار کی عزت و وقار میں اضافے کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے گی۔اس موقع پر سینئر قانون دان میاں عامر عطا بھٹہ نے بھی خطاب کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں