آٹا فراہمی کیلئے سیل پوائنٹ قائم سرکاری ملازم تعینات

آٹا فراہمی کیلئے سیل پوائنٹ قائم سرکاری ملازم تعینات

شہریوں کو آ ٹے کی وافر مقدار میں فراہمی یقینی بنا نے کیلئے کوشاں ، کسی فلور ملز نے تعطل پیدا کرنے کی کوشش کی اسکے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا،ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)ضلع بھر میں بلا تعطل آٹے کی سپلائی جاری رکھنے کیلئے مختلف مقامات پر سیل پوائنٹ قائم کر کے سرکاری ملازمین کی ڈیوٹیاں لگا دی گئیں تاکہ آٹے کے حصول میں شہریوں کو کسی قسم کی مشکلات کاسامنا نہ ہو ،ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر میاں وقار یوسف نے بتایا کہ سرگودھا میں کسی بھی جگہ آٹے کی قلت نہیں، اس حوالے سے جو عناصر غلط افواہیں پھیلا رہے ہیں ان کے سد باب کیلئے ہنگامی بنیادوں پر مختلف علاقوں میں آٹے کے خصوصی سیل پوائنٹس بناکر وہاں آٹے کے سٹالز لگوا دیے ہیں جہاں پر اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر حافظ منیر احمد ،محمد جمشید اور دیگر افسران کی نگرانی میں شہریوں کو آ ٹے کی وافر مقدار میں فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے محکمہ فوڈ کے افسران ہمہ وقت حاضر ہیں تاکہ کسی شہری کو آٹے کے حصول میں کسی قسم کی مشکل کا سامنا نہ ہو ،شہریوں کو آٹے کی بنیادی ضروریات کی فراہمی کو یقینی بنانا ہمارا فریضہ اولین ہے اور انشاﷲ یہ کوشش ہو گی کہ شہریوں کو آ ٹے کی وافر مقدار میں فراہمی کو یقینی بنایا جائے او ر اگر کسی فلور ملز نے خلاف ضابطہ آٹے کی فراہمی میں تعطل پیدا کرنے کی کوشش کی اسکے خلاف سخت ایکشن لی

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں