نشہ میں دھت ہو کر بیٹیوں کو تشدد کا نشانہ بنا نے پر باپ کے خلاف مقدمہ درج

نشہ میں دھت ہو کر بیٹیوں کو تشدد کا نشانہ  بنا نے پر باپ کے خلاف مقدمہ درج

سرگودھا(سٹاف رپورٹر )اسلام پورہ میں نشہ میں دھت ہو کر بیٹیوں کو بلا وجہ تشدد کا نشانہ بنا نے پر ان کے باپ کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

 مقدمہ ملزم کی بیوی کی مدعیت میں درج کیا گیا پولیس کے مطابق نازیہ بی بی نے بتایا کہ عابد جو کہ اس کا شوہر ہے نشہ کا عادی اور بلا وجہ مجھے اور بچیوں کو تشدد کا نشانہ بناتا ہے ، اپنے اوپر تشدد تو وہ ایک عرصہ سے برداشت کر رہی ہے مگر اب ملزم نے نشہ کی حالت میں بیٹیوں پر ہاتھ اٹھانا شروع کر دیا ہے جس پر پولیس نے مصروف تفتیش ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں