گٹروں کی لیولنگ نہ ہونے کی وجہ سے حادثات میں اضافہ
سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) اداروں کے افسران اور ٹھیکیداروں کی ناقص منصوبہ بندی کے باعث سڑکات پر گٹروں کی لیولنگ نہ ہونے کی وجہ سے حادثات میں اضافہ ہونے لگا شہر کی متعدد سڑکات پر مین ہولز کے ڈھکن سڑکوں سے اوپر ہیں۔
جس وجہ سے تیز رفتار موٹر سائیکل اور رکشے حادثے کا شکار ہو جاتے ہیں خاص کر حادثات رات کے وقت ہوتے ہیں اندھیرے کی وجہ سے ابھرے ہوئے اور نیچے ہونے کی وجہ سے گٹر نظر نہیں آتے ہیں اوران گٹروں کی وجہ سے ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہو رہی ہے ،شہریوں نے ارباب اختیار سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔