پیاروں کیساتھ عید منانے کیلئے قیدیوں کی ضمانتیں کروانے کا رش

پیاروں کیساتھ عید منانے کیلئے قیدیوں کی ضمانتیں کروانے کا رش

وکلاء کو منہ مانگے دام دیکر اپنے پیاروں کی ضمانتوں کیلئے کوششیں کرتے رہے

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) اپنے پیاروں کیساتھ عید منانے کیلئے قیدیوں کی ضمانتیں کروانے والوں کا رش ضلع کچہری میں دیکھنے میں آیا لوگوں کی بڑی تعداد اپنے پیاروں کی ضمانت کیلئے عدالتوں کے باہر بڑی تعداد میں نظر آئی اور وکلاء کو منہ مانگے دام دیکر اپنے پیاروں کی ضمانتوں کیلئے کوششیں کرتے رہے جیل کے باہر اپنے پیاروں کی رہائی کے منتظر لوگ بڑی تعداد میں موجود تھے دوسری طرف جن کے پیارے رہاء ہوئے وہ اپنی خوشی سے عملہ میں مٹھائی کے نام پر پیسے تقسیم کرتے رہے اور خوشی کا اظہار کرتے رہے اس موقع پر جذباتی مناظر بھی دیکھنے کو ملیں اور یہ سلسلہ آج اور کل بھی جاری رہے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں