تھانہ جھال چکیاں ،گواہی دینے پرمخالف کو قتل کر دیا

تھانہ جھال چکیاں ،گواہی دینے پرمخالف کو قتل کر دیا

مقتول مسجد نماز پڑھنے جا رہا تھا، ملزمان موٹر سائیکل چھوڑ کرموقع سے فرارہو گئے

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) تھانہ جھال چکیاں کے علاقے دھریمہ میں گواہی دینے پر ملزمان نے فائرنگ کرکے مخالف کو قتل کر دیا۔پولیس کے مطابق مقتول کبیر نے عاطف وغیرہ کے خلاف ایک کیس میں گواہی دی تھی جس پر ملزمان نے اسے اس وقت فائرنگ کر کے شدید زخمی کر دیا جب وہ مسجد نماز پڑھنے جا رہا تھا، ملزمان موٹر سائیکل چھوڑ کرموقع سے فرارہو گئے ، مضروب کو فوری طور پر ٹیچنگ ہسپتال لے جایا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکا اور د م توڑ گیا، پولیس نے ملزمان کا موٹرسائیکل قبضہ میں لے کر انکے خلاف مقدمہ درج کر لیا جبکہ گرفتاری کیلئے چھاپے جارے ہیں ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں