عیدالفطر کے اجتماعات کی سکیورٹی کیلئے لائحہ عمل کی تیاری شروع

عیدالفطر کے اجتماعات کی سکیورٹی کیلئے لائحہ عمل کی تیاری شروع

150اجتماعات کو حساس قرار، انہیں اے بی سی کیٹگری میں تقسیم کر دیا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) سرگودھا سمیت ریجن بھر میں عیدالفطر کے اجتماعات کی سکیورٹی کیلئے لائحہ عمل کی تیاری شروع ، حساس ادارے کی طرف سے ریجن کی تمام مساجد، امام بارگاہوں اور کھلے مقامات کی سروے رپورٹ سول ایڈمنسٹریشن اور ضلعی پولیس کے حوالے کر دی گئی،جس میں لگ بھگ 150اجتماعات کو حساس قرارد یتے ہوئے انہیں اے بی سی کیٹگری میں تقسیم کیا گیاہے ،عید الفطر کی نماز کیلئے مجموعی طور پر ریجن بھر میں2ہزارسے زائد مساجد، امام بارگاہوں اور کھلے مقامات کی نشاندہی کی گئی ہے ان مقامات کی سکیورٹی کیلئے فارمولا آئندہ اڑتالیس گھنٹوں میں فائنل ہونے کا امکان ہے ،جس کے مطابق اے بی سی کیٹگری کی جگہوں پر نفری کا تعین کیا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں