ناقص سیکیورٹی پر دو ٹرانسپورٹ اڈے سیل مالکان کیخلاف مقدمات
حفاظتی انتظامات کا جائزہ لینے کے دوران نوری گیٹ پر دو اڈوں پر ناقص سکیورٹی پائی گئی
سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) ناقص سیکیورٹی پر دو ٹرانسپورٹ اڈے سیل کر کے مالکان و منیجر کے خلاف مقدمات درج کروا دیئے گئے بتایاجاتا ہے کہ قانون نافذ کرنیوالے ادارے کی طرف سے والنرایبل پوائنٹس کے حفاظتی انتظامات کا جائزہ لینے کے دوران نوری گیٹ پر دو نجی ٹریول اڈوں پر انتہائی ناقص سکیورٹی پائی گئی ، جس پر اڈوں کے مالکان اور منیجرز جن کے نام محمد علی سانوال ،اعجاز ،ممتاز ،ملک لیاقت اور محمد امتیاز بتائے جاتے ہیں کے خلاف مقدمات درج کروا دیئے ۔