الیکٹرک بسوں کا منصوبہ سست روی کا شکار ہو کر رہ گیا
متعدد روٹس پر کئی ماہ گزرنے کے بعد بھی بسیں چلنا شروع نہ ہو سکی
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) حکومت کی ناقص منصوبہ بندی کے باعث عوام کی سہولت کے لیے شروع کیا گیا الیکٹرک بسوں کا منصوبہ سست روی کا شکار ہو کر رہ گیا ہے ذرائع کے مطابق متعدد روٹس پر کئی ماہ گزرنے کے بعد بھی الیکٹرک بسیں چلنا شروع نہ ہو سکی ہیں جب کہ ان الیکٹرک بسوں کی چارجنگ اسٹیشنز کی کمی کی وجہ سے بھی مشکلات پیش ا رہی ہیں اسی طرح ان بسوں کے لیے لاہور روڈ پر بنایا جانے والا ٹرمینل بھی التوا کا شکار ہے جس وجہ سے جنرل پاس سٹینڈ میں ان بسوں کے مسافروں کے لیے انتظار گاہیں کم ہونے اور الیکٹرک بسوں کی تعداد کم ہونے کی وجہ سے مسافروں کو دشواری پیش ارہی ہے اس وقت فیصل اباد روڈ شاہین اباد روڈ ماڑی لک روڈ لاہور روڈخوشاب روڈ وغیرہ میں یہ سروس تاحال شروع نہ ہو سکی ہے ۔