ڈپٹی کمشنر آفس کا ملاز م ظاہر کر کے شہری سے دو لاکھ نقدی ہتھیا لی
ڈپٹی کمشنر آفس کا ملاز م ظاہر کر کے شہری سے دو لاکھ نقدی ہتھیا لی افسرا ن کی دعوت کے نام پر ایک لاکھ کے دو اصیل مرغے اور ڈیڑھ لاکھ کا بکرا لے گیا
سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) نوسرباز نے ڈپٹی کمشنر آفس کا ملاز م ظاہر کر کے شہری سے دو لاکھ روپے نقدی، افسرا ن کی دعوت کے نام پر ایک لاکھ روپے کے دو اصیل مرغے اور ڈیڑھ لاکھ روپے کا بکرا لیا اور روپوش ہو گیا، 91شمالی کے رہائشی رنگساز محمد ارشد نے پولیس کو بتایا کہ ایک سرکاری کوارٹر میں رنگ و روغن کے دوران بابو محلہ میں علی رضا سے ملاقات ہوئی جس نے بتایا کہ وہ ڈی سی آفس میں ملازم ہے اور میرے بیٹے کو بھرتی کرواسکتا ہے جس کیلئے موصوف نے دو لاکھ دس ہزار وپے نقد وصول کئے بعدازاں ڈپٹی کمشنر آفس کے افسران کی دعوت کا بہانہ بنا کر ایک لاکھ روپے مالیت کے دو اصیل مرغے اور ڈیڑھ لاکھ روپے کا بکرا بھی لے گیا، تاہم جب چھان بین کی تو ڈی سی آفس سے معلوم ہوا کہ اس نام اور حلیے کا کوئی شخص ملازم نہیں، جس پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے اس کی تلاش شروع کر دی ہے ۔