دو افراد سے اسلحہ اور چرس برآمد

دو افراد سے اسلحہ اور چرس برآمد

موچھ (نمائندہ دنیا)ڈی پی او میانوالی وقار عظیم کھرل کی ہدایات پر منشیات فروشوں اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے۔۔۔

 ایس ایچ او تھانہ موچھ انسپکٹر سلیم اللہ خان اور انکی ٹیم نے مخبر کی اطلاع پر دوران چیکنگ ناصر خان ولد غلام محمد سکنہ محمد یار والا سے 800 گرام چرس، محمد خان ولد عظمت اللہ سکنہ یاروخیل سے پستول 12 بور برآمد کیا جس کا کوئی اجازت نامہ یا لائسنس پیش نہیں کر سکا۔دونوں ملزمان کو گرفتار کرکے تھانہ موچھ میں الگ الگ مقدمات درج کر لیے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں