مقدمہ قتل کے مجرم کو عمر قید اور دس لاکھ روپے جرمانہ کی سزا
مقدمہ قتل کے مجرم کو عمر قید اور دس لاکھ روپے جرمانہ کی سزا ساہی وال میں 2024میں محمد حیات نے محمد جاوید نامی شخص کو ناحق قتل کیا تھا
سرگودھا(سٹاف رپورٹر )عدالت نے مقدمہ قتل کا فیصلہ سناتے ہوئے مجرم کو عمر قید اور دس لاکھ روپے جرمانہ کی سزا کا حکم سنا دیا، ساہی وال میں 2024میں محمد حیات نے محمد جاوید نامی شخص کو ناحق قتل کیا تھا،جس پر تھانہ ساہیوال پولیس نے مقدمہ درج کر کے چالان عدالت میں پیش کیا اور پولیس کی بہترین تفتیش اور پیروی مقدمہ کی بدولت قاتل اپنے انجام کو پہنچ گیا فاضل عدالت نے جرم ثابت ہونے پر مجرم محمد حیات کو عمر قید اور 10 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنا دی، اس موقع پر ڈی پی او سرگودھا نے تفتیشی افسران کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ سنگین مقدمات میں ملزمان کو سزا دلوانا ہی اصل انصاف ہے ۔ سرگودھا پولیس جدید تفتیشی نظام اور عدالتوں میں مضبوط پیروی کے ذریعے جرائم پیشہ افراد کو قانون کے کٹہرے میں لانے کے لیے پرعزم ہے ۔