شہر میں پانی کے ضیاع کے روکنے کیلئے انتظامی کوشش ناکام

 شہر میں پانی کے ضیاع کے روکنے کیلئے انتظامی کوشش ناکام

شہر میں پانی کے ضیاع کے روکنے کیلئے انتظامی کوشش ناکاممیونسپل کارپوریشن کی طرف سے سروس سٹیشن مالکان سے آنکھ مچولی جاری

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) شہر میں پانی کے ضیاع کے روکنے کیلئے انتظامی کوشش ناکام، ایس او پیز پر عملدرآمد سرگودھا میں ایک چیلنج بن کر رہ گیا ہے ، ضلع کونسل اور میونسپل کارپوریشن سمیت متعلقہ اداروں کی طرف سے گذشتہ کئی ماہ سے سروس سٹیشن مالکان سے آنکھ مچولی کا کھیل جاری ہے ،چند ماہ قبل درجنوں سروس اسٹیشنز کو ری سائیکلنگ نظام کی عدم دستیابی پر سیل کیا تھا جن کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ اکثریت سرو س اسٹیشن مالکان نے سیاسی اور بااثر شخصیات سے دباؤ ڈلواکر سیلیں کھلوا کر دوبارہ تو کام شروع کر دیا ہے مگر ری سائیکلنگ نظام کی دستیابی کے ساتھ ساتھ ایس او پیز کے دیگر نکات پر عملدرآمد کی صورتحال مخدو ش ہے ،دوسری طرف موسمی شدت کے باعث پانی کا بحران بڑھتا جا رہا ہے ،جس پر شہریوں نے کمشنر و ڈپٹی کمشنر سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں