مسیحی برادری کی جانب سے ایسٹر جو ش و جذبے سے منایا گیا

 مسیحی برادری کی جانب سے ایسٹر جو ش و جذبے سے منایا گیا

مسیحی برادری کی جانب سے ایسٹر جو ش و جذبے سے منایا گیاہزاروں کی تعداد میں مسیحی برادری کے مردو خواتین اور بچوں کی شرکت

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ملک بھر کی طرح سرگودھا میں بھی مسیحی برادری کی جانب سے ایسٹر کا دن مذہبی جو ش و جذبے سے منایا مختلف گرجا گھروں میں ایسٹر کے حوالہ سے خصوصی تقریبات کا انعقاد کیا گیا مرکزی تقریب کیتھولک چرچ یونیورسٹی روڈ میں منعقد ہوئی جہاں ہزاروں کی تعداد میں مسیحی برادری کے مردو خواتین اور بچوں نے بھرپور انداز میں شرکت ، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے امن و آشتی پرزور دیتے ہوئے کہا کہ وقت انتہائی نازک دوراہے سے گزر رہا ہے ،ہمیں اس وقت اتحاد، یگانگت اور اخوت کا مظاہرہ کرنا ہو گا، ملک دشمن عناصر کوئی بھی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دے رہے ہمیں یسوع مسیح کی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر صبر و تحمل کا مظاہرہ کرنا ہو گا جو وقت کی اہم ضرورت ہے ،اس موقع پرچرچ کی حدود میں رنگا

 رنگ اشیاء کے اسٹالز بھی لوگوں کی توجہ کا مرکز بنے رہے جبکہ کسی بھی ناخوشگوار واقع سے بچنے کیلئے پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی تھی اورعبادت کیلئے آنیوالے تمام افراد کی جامہ تلاشی کے بعد انہیں اندر جانے دیا جارہا تھا۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرگودھا محمد صہیب اشرف کی خصوصی ہدایت پر مسیحی برادری کے مذہبی تہوار ایسٹر کے موقع پر ضلع بھر میں سکیورٹی کے انتہائی سخت اور فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں۔ ایس پی انوسٹی گیشن عمران عباس چدھڑ نے چرچز پر تعینات ڈیوٹی کو چیک کیا اور تمام متعلقہ افسران کو الرٹ رہنے اور عبادت گاہوں کی کڑی نگرانی کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔ ضلع بھر کے تمام چھوٹے بڑے چرچز پر 1500 سے زائد پولیس افسران اور جوان تعینات کیے گئے ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں