پر تشدد واقعات میں خاتون سمیت تین افراد گھائل

پر تشدد واقعات میں خاتون  سمیت تین افراد گھائل

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) پر تشدد واقعات میں خاتون سمیت تین افراد گھائل ہو گئے ، بتایا جاتا ہے کہ 102شمالی میں تلخ کلامی پر طیب نے ثناء بی بی کو گھر میں داخل ہو کر تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

111جنوبی میں سابقہ رنجش کا بدلہ چکانے کیلئے فاروق وغیرہ نے عمران اور اسکے بھائی کامران کو راستہ میں روک کر مضروب کر دیا،15شمالی میں معمولی تنازعہ پر اختروغیرہ نے محنت کش نصر حیات کو ہنٹر اور سوٹے مار کر لہولہان کر دیا،پولیس نے مقدمات درج کرلئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں