2 منشیات فروش گرفتار 3 کلوگرام چرس برآمد
میانوالی (نامہ نگار)تھانہ صدر پولیس کی کاروائی، 2 منشیات فروش گرفتار، 3 کلوگرام چرس برآمد، مقدمات درج۔
وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز کے ویژن منشیات سے پاک پنجاب کے تحت ڈی پی او میانوالی وقار عظیم کھرل کی ہدایات پر ایس ایچ او تھانہ صدر سب انسپکٹر عمران خان اور انکی ٹیم نے مخبر کی اطلاع پر دوران چیکنگ محمد سیف اللہ ولد فیض محمد سکنہ محلہ چاہ میانہ سے 1400 گرام چرس برآمد کی۔جبکہ ایک اور کاروائی میں صوبہ خان ولد محمد نواز سکنہ چاہ میانہ سے 1600 گرام چرس برآمد کی۔