ایس ایچ او کی مرکزی انجمن تاجران اور مقامی صحافیوں سے تعارفی ملاقات

 ایس ایچ او کی مرکزی انجمن تاجران  اور مقامی صحافیوں سے تعارفی ملاقات

کندیاں(نمائندہ دنیا )کندیاں نئے تعینات ہونے والے ایس ایچ او خرم شہزاد کی مرکزی انجمن تاجران اور مقامی صحافیوں سے تعارفی ملاقات، باہمی تعاون کے فروغ اور شہر کو امن کا گہوارہ بنانے کے عزم کا اظہار ۔

کندیاں پولیس اسٹیشن میں تعینات ہونے والے نئے ایس ایچ او خرم شہزاد نے مرکزی انجمن تاجران اور صحافیوں کے ایک نمائندہ وفد کے ساتھ ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کندیاں تحصیل پپلاں میں یہ ان کے کیرئیر کی پہلی تعیناتی ہے تاہم وہ اپنی ذمہ داریاں احسن انداز میں نبھاتے ہوئے جرائم کے خاتمے کے لیے بھرپور اقدامات کریں گے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں