گورنمنٹ بوائزہائی سکول سیلواں کے مرکزی گیٹ کے سامنے گٹر کے ڈھکن ٹوٹ پھوٹ کا شکار
کندیاں(نمائندہ دنیا ) گورنمنٹ بوائزہائی سکول سیلواں کے مرکزی گیٹ کے سامنے گٹر کے ڈھکن ٹوٹ پھوٹ کا شکار، میونسپل انتظامیہ کسی سانحہ کی منتظر تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ بوائز ہای سکول سیلواں کے مرکزی گیٹ سے کلیار چوک تک اہم شاہراہ پر گٹروں کے ڈھکن ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوچکے ہیں۔
جس کے باعث نکاسی آب کانظام درہم برہم ہونے سے سیوریج کا پانی گٹروں سے باہر نکل کر تالاب کا منظر پیش کر رہا ہے جس کی وجہ سے بوائز ہاء سکول سیلواں آنے والے سٹوڈنٹس اور سکول سٹاف کو سخت تکلیف کا سامنا ہے اہل محلہ نے میونسپل کمیٹی کو سیوریج کی نکاسی کی درخواستیں جمع کرایں۔ لیکن عملہ کی کمی اور مختلف حیلے بہانوں سے اس اہم مسلہ کے حل پر توجہ نہیں دی جارہی اہل علاقہ نے ڈی سی میانوالی اور اے سی پپلاں سے نوٹس لینے کامطالبہ کیا ہے ۔