پاکستان فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کیلئے بھی بھرپور آواز بلند کرے ،منیر احمد کھرل
سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے سیکرٹری جنرل رائے منیر احمد کھرل نے کہا ہے کہ پاکستان، ایران، امریکہ مذاکرات کی راہ مزید ہموار کرنے سمیت فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کیلئے بھی بھرپور آواز بلند کرے تا کہ غزہ میں امن قائم ہو سکے ۔
معصوم نہتے فلسطینیوں پر جاری اسرائیلی ظلم و بربریت کی مثال پوری دنیا میں نہیں ملتی، مسلم حکمرانوں کی خاموشی اسرائیل کے حوصلے بلند کر رہی ہے ، آج پوری امت مسلمہ اسرائیلی بربریت کیخلاف سراپا احتجاج ہے ، مگر مسلم حکمران متحد ہو کر مسئلہ فلسطین کے حل کی خاطر کردار ادا کرتے دکھائی نہیں دے رہے ، اسرائیل دہشتگرد ملک ہے ، تمام اسلامی ممالک ایک پلیٹ فارم پر اکٹھے ہو کر یہود و ہنود کا ڈٹ کر مقابلہ کریں اور اسرائیل کو منہ توڑ جواب دیں۔ ہزاروں فلسطینیوں کے خون سے اسرائیل کے ہاتھ رنگے ہیں۔