طالبہ کو ہراساں کرنے والے اوباش کے خلاف مقدمہ درج

 طالبہ کو ہراساں کرنے والے  اوباش کے خلاف مقدمہ درج

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) طالبہ کو تنگ و پریشان کرتے ہوئے ہراساں کرنے والے اوباش کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

 بتایا جاتا ہے کہ یونیورسٹی روڈ پر قاسم پارک کی رہائشی مسماۃ(ب) ٹیوشن پڑھنے جا رہی تھی کہ حسنین نامی نوجوان نے راستے میں روک کر اسے بالوں سے پکڑ کر ہراساں کرنا شروع کر دیا تاہم اس دوران راہگیروں کو آتا ہوا دیکھ کر ملزم بھاگ نکلا، متاثرہ نے بتایا کہ ملزم اسے پہلے بھی تنگ و پریشان کر چکا ہے جس پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے کاروائی شروع کرد ی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں