کوٹ مومن ،نکاسی آب کا نظام مفلوج، گلیاں تالاب بن گئیں

کوٹ مومن ،نکاسی آب کا نظام مفلوج، گلیاں تالاب بن گئیں

کوٹ مومن ،نکاسی آب کا نظام مفلوج، گلیاں تالاب بن گئیںبارہا شکایات کے باوجود مسئلہ حل نہیں کیا جا سکا، حکام نوٹس لیں ، اہل علاقہ

کوٹ مومن (نمائندہ دنیا) تحصیل کوٹ مومن کے نواحی علاقے لوراں والی میں نکاسی آب کے مسائل شدت اختیار کر گئے ہیں، جہاں بااثر افراد کی جانب سے نکاسی آب کے لیے بنائی گئی نالیوں کو بند کیے جانے کے باعث گلیاں تالاب کا منظر پیش کرنے لگی ہیں۔علاقہ مکینوں کے مطابق گندے پانی کے جمع ہونے سے نہ صرف آمد و رفت میں شدید مشکلات کا سامنا ہے بلکہ مختلف بیماریوں کے پھیلنے کا خدشہ بھی بڑھتا جا رہا ہے ۔ شہریوں نے بتایا کہ بارہا شکایات کے باوجود مسئلہ حل نہیں کیا جا سکا۔اہل علاقہ نے ایم پی اے میاں سلطان علی رانجھا (پی پی 73) اور ایم این اے بیرسٹر محسن شاہنواز رانجھا سے اپیل کی ہے کہ وہ فوری نوٹس لیتے ہوئے نکاسی آب کا مسئلہ حل کروائیں۔مزید برآں شہریوں نے اسسٹنٹ کمشنر کوٹ مومن اور ضلعی انتظامیہ سے بھی مطالبہ کیا ہے کہ جلد از جلد نالیوں کو کھلوایا جائے اور عوام کو درپیش مشکلات سے نجات دلائی جائے ۔کوٹ مومن: لورانوالی میں بااثر افراد کی جانب سے پانی کی بندش پر گلیاں تالاب کا منظر پیش کر رہی ہیں

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں