داؤدخیل ،بستی شاہ گل میں واپڈا کی غفلت سے بڑا حادثہ ہو سکتا
داؤدخیل ،بستی شاہ گل میں واپڈا کی غفلت سے بڑا حادثہ ہو سکتا لائن تقریباً پچاس سال پرانی ، ذرا سی ہوا اور بارش میں لائن میں فالٹ آ جاتا
داؤدخیل(نماندہ دنیا)داؤدخیل کے نواحی علاقے بستی شاہ گل محمد والی میں واپڈا کی غفلت سے بڑا حادثہ رونما ہو سکتا ہے ۔موچھ نیو فیڈر بمقام وسطی شاہ گل محمد سے لنک لائن وانڈھا سید محمد اور ملحقہ کئی ڈیرہ جات کو بجلی فراہم کی جاتی ہے یہ لائن تقریباً پچاس سال پرانی ھے زرا سی ھوا اور بارش میں لائن میں فالٹ آ جاتا ھے جس کی وجہ سے پورا علاقہ گھپ اندھیرے میں ڈوب جاتا ھے جس سے کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے تاریں پرانی ھو نے کی وجہ سے زمین کے قریب لٹک رہی ہیں جس سے انسانی زندگی کے ساتھ ساتھ گندم کی فصل کو بھی نقصان کا شدید خطرہ ھے اس لائن کو نیا میٹیریل ڈالنے کے لیے متعلقہ اتھارٹی کو کئی دفعہ تحریری طور پر آگاہ کیا گیا ہے لیکن شاید محکمہ کسی جانی نقصان کے انتظار میں ھے مقامی افراد حاجی منظور حسین ۔حاجی عطا اللہ ۔امیرعبداللہ ۔خالق نواز۔رفیع اللہ اترا ۔مرید عباس ۔منیر عباس شاہ اور دیگر کئی لوگوں نے محکمہ واپڈا میانوالی کے افسران سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ اس لائن پر نیا میٹیریل ڈالا جائے تا کہ کسی بڑے نقصان سے بچا جا سکے ۔