گھر گھس کر شہری پر تشدد ،زیورات، نقدی چوری
گھر گھس کر شہری پر تشدد ،زیورات، نقدی چوریاحمد اپنے گھر پر مو جود تھا ملز م زبردستی داخل ہو گئے ، مقدمہ درج
فیصل آباد)سٹی رپورٹر(گھر میں گھس کر شہری کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے زخمی کرنے کے ساتھ زیورات، نقدی اور دیگر سامان چوری کر لیا گیا۔تھانہ ڈجکوٹ کے علاقے میں احمد نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ وہ اپنے گھر پر موجود تھا کہ اس دوران ملز م زبردستی گھر میں داخل ہو گئے اور اسے قابو کر کے بدترین تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے زخمی کرنے کے بعد ملزمان الماری سے زیورات، نقدی اور دیگر سامان چوری کر کے لے گئے ۔ تاہم پولیس نے متاثرہ شہری کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے ملز موں کی تلاش شروع کر دی ہے ۔