ریڈر کالج میانوالی ایک ممتاز اور قابلِ اعتماد تعلیمی ادارہ ،حاجی ثنائاللہ
ریڈر کالج میانوالی ایک ممتاز اور قابلِ اعتماد تعلیمی ادارہ ،حاجی ثنائاللہ تعلیمی میدان میں ادارے کی کامیابیاں اس کی محنت اور پیشہ ورانہ انداز کی عکاسی کرتی ہیں
داؤدخیل(نمائندہ ہ دنیا )ریڈر کالج میانوالی ضلع میانوالی کا ایک ممتاز اور قابلِ اعتماد تعلیمی ادارہ ہے ، جو معیاری تعلیم، بہترین نظم و ضبط اور جدید تعلیمی ماحول کی بدولت اپنی ایک منفرد پہچان بنا چکا ہے ۔ان خیالات کا اظہار سماجی شخصیات حاجی ثنائاللہ خان،عادل ظفر،خالد حمید،شوکت نواز،حافظ محمود الحق و دیگر نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ تعلیمی میدان میں ادارے کی کامیابیاں اس کی محنت اور پیشہ ورانہ انداز کی عکاسی کرتی ہیں۔ سال 2024 میں سرگودھا بورڈ کے تحت آئی سی ایس گروپ میں دوسری پوزیشن حاصل کرنا ایک شاندار سنگِ میل ہے ، جو طلبہ اور اساتذہ کی مشترکہ کاوشوں کا نتیجہ ہے ۔
ریڈر کالج کے مجموعی نتائج بھی مسلسل بہتری کی روشن مثال ہیں۔ سال 2020 میں جہاں اوور آل رزلٹ 60 فیصد سے شروع ہوا، وہیں سال 2026 میں یہ بڑھ کر 81 فیصد تک پہنچ چکا ہے ۔ یہ مسلسل ترقی اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ ادارہ نہ صرف معیاری تعلیم فراہم کر رہا ہے بلکہ ہر سال بہتری کی نئی مثال قائم کر رہا ہے ۔ادارے کا نظم و ضبط اس کی پہچان ہے ، جہاں طلبہ کو ایک منظم، پرامن اور تعلیمی ماحول فراہم کیا جاتا ہے تاکہ وہ پوری توجہ کے ساتھ اپنی تعلیم پر فوکس کر سکیں۔ اس کے ساتھ ساتھ ریڈر کالج کی فیکلٹی انتہائی تجربہ کار، محنتی اور پروفیشنل ہے ، جو جدید تدریسی طریقوں کے ذریعے طلبہ کی مکمل رہنمائی کرتی ہے ۔خاص طور پر گرلز کیمپس کی بات کی جائے تو ریڈر کالج میانوالی ضلع کا پہلا ادارہ ہے جہاں طالبات کے لیے مکمل طور پر فیمیل اسٹاف اور فیکلٹی فراہم کی گئی ہے ۔