ٹرانسپورٹر ز پر مبینہ تشدد ، بس کی توڑ پھوڑ ، مقدمہ درج
ٹرانسپورٹر ز پر مبینہ تشدد ، بس کی توڑ پھوڑ ، مقدمہ درج لاری اڈے کے قریب ملز موں نے گاڑی کے انجن میں ریت ڈال کر ناکارہ بنا دیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)ٹرانسپورٹر کو مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنانے کے ساتھ اس کی بس کی توڑ پھوڑ بھی کر دی گئی۔تھانہ سول لائن کے علاقے میں لاری اڈے کے قریب ملز موں کی جانب سے گن پوائنٹ پر ٹرانسپورٹر کو قابو کر لیا گیا اور بدترین تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے زخمی کرنے کے ساتھ اس کی بس کی توڑ پھوڑ کر دی گئی اور انجن میں ریت ڈال کر اسے ناکارہ کر دیا گیا۔ تاہم پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرکے ملز موں کی تلاش شروع کر دی ہے ۔