مرغی کے گوشت کی من مانے نرخوں پر فروخت کا سلسلہ

مرغی کے گوشت کی من مانے نرخوں پر فروخت کا سلسلہ

مرغی کے گوشت کی من مانے نرخوں پر فروخت کا سلسلہ مختلف علاقوں میں الگ الگ نرخ مقرر ہیں ،کوئی کسی کو پوچھنے والا نہیں

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) حکومت کی طرف سے متعدد مرتبہ دی گئی ہدایات کے باوجود پولٹری صنعت میں مڈل مین کے کردار کو محدود کرنے اور منافع کی شرح محدود کرنے کے احکامات پر عملدرآمد نہ ہونے سے مختلف علاقوں میں الگ الگ نرخ مقرر ہیں اورضلع بھر میں مرغی کے گوشت کی من مانے نرخوں پر فروخت کا سلسلہ جاری ہے ، کامرس اینڈ انڈسٹری ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے مڈل مین کا منافع4روپے فی کلو رکھنے کے علاوہ پولٹری کی قیمتوں کے تعین کے حوالے سے ایک مکنزم تیار کرکے مقامی افسران کو عملدرآمد کیلئے کہا تھا جس کے بعد متعدد یاد دہانی نوٹسز موصول ہونے پر بھی ضلعی حکومت کی طر ف سے کسی قسم کی پیش رفت نہ کی گئی جبکہ اس وقت بھی پولٹری کے حوالے سے ایک مافیا کا راج ہے جو اپنی من مرضی کی قیمت مقرر کرتا ہے ، جس کے آگے نہ تو شیلڈ مالکان اور نہ ہی دوکاندار کچھ بول سکتے ہیں یہی وجہ ہے کہ سرگودھا میں مقررہ نرخوں کی پامالی کے ساتھ ساتھ مختلف علاقوں میں چکن کے مختلف ریٹس وصول کئے جا رہے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں