کریک ڈاؤن، مزید 28مجرمان کو گرفتار

 کریک ڈاؤن، مزید 28مجرمان کو گرفتار

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرگودھا محمد صہیب اشرف کی ہدایت پر سرگودھا پولیس نے اشتہاری مجرمان و عادی مجرمان کے خلاف کریک ڈاؤن عمل میں لاتے ہوئے مزید 28 مجرمان کو گرفتارکر لیا۔

 جن میں سنگین و دیگر مقدمات میں مطلوب 15اور 13 عادی مجرمان شامل ہیں جن کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے اس موقع پر ڈی پی او سرگودھا کا کہنا ہے کہ تمام سرکل افسران اور ایس ایچ اوز کو خصوصی ٹاسک دیا گیا ہے ۔کہ وہ اپنے علاقوں میں سرچ آپریشنز اور پیٹرولنگ کے نظام کو مزید سخت کریں اور اشتہاری مجرمان کے خلاف گھیرا تنگ کریں تاکہ اسٹریٹ کرائم اور دیگر سنگین جرائم کا خاتمہ ہو سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں