لاکھوں کے ڈاکے ،گھروں سے لاکھوں کا مال چوری

 لاکھوں کے ڈاکے ،گھروں سے لاکھوں کا مال چوری

لاکھوں کے ڈاکے ،گھروں سے لاکھوں کا مال چوری ڈاکوؤں نے موٹرسائیکل چھین لیا،تھری فیز میٹر چور اتار کر لے گئے

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) ڈکیتی و چوری کی مختلف وارداتوں کے دوران 7الف جنوبی کے قریب غلام کبریا سے دو نامعلوم ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر موٹرسائیکل چھین لیا،جبکہ ٹھٹھہ عمر کے گل اکبر،بولا زیریں کے خالد یار کے گھروں سے لاکھوں روپے کا مال و زر چوری کر لیا گیا،گورنمنٹ گرلز سکول سپیشل ایجوکیشن کا سوا لاکھ روپے مالیت کا تھری فیز میٹر نامعلوم چور اتار کر لے گئے ،گرین بس میں سفر کے دوران معظم آباد کے احسان کو نامعلوم جیب تراش نے 86ہزار روپے نقدی سے محروم کر دیاچک مبارک سے سکندر حیات،مٹیلہ سے گلزار احمد،139جنوبی سے ثمر عباس کی موٹرسائیکلیں نامعلوم چور اڑا لے گئے ، پولیس نے مقدما ت درج کرلئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں