مرغیوں کی لڑائی پر جوا،6افراد گرفتار
میانوالی (نامہ نگار)پپلاں کے علاقہ ڈب بلوچاں میں ساجد خان بلوچ کے ڈیرہ پر مرغوں کی لڑائی پر بہت بڑا جواء ہوا۔
اطلاع پر پپلاں پولیس نے ڈب بلوچاں میں مرغوں کی لڑائی پر چھاپہ مارا اس موقع پر بھرے مجمع میں 6 افراد گرفتار کر لیئے گئے جبکہ پچیس تیس کے قریب افراد موقع سے فرار ہو گئے پولیس نے داؤ پر لگی 1 لاکھ 47 ہزار روپے کج بڑی رقم ، 7 کاریں، 24 عدد موٹر سائیکل اور 12 زخمی اصیل مرغ قبضہ میں لے کر 6 ملزمان کے خلاف تھانہ پپلاں میں مقدمہ درج کر کے قانونی کاروائی کا آغاز کر دیا جبکہ اس واقعے پر ڈی پی او میانوالی وقار عظیم کھرل نے نوٹس لیتے ہوئے تھانہ محرر پپلاں سمیت ایک سیکیورٹی برانچ کے کانسٹیبل کو معطل کر کے انکوائری کا حکم دے دیا ہے۔