غیر قانونی پارکنگ، ٹرک اڈوں کی منتقلی کی ڈیڈ لائن ختم

غیر قانونی پارکنگ، ٹرک اڈوں کی منتقلی کی ڈیڈ لائن ختم

غیر قانونی پارکنگ، ٹرک اڈوں کی منتقلی کی ڈیڈ لائن ختم اڈوں کی منتقلی کے حوالے سے سفارشات بھی مرتب نہیں کی جا سکیں

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) شہر میں ابترٹریفک نظام بہتر بنانے کیلئے جامع پلان کی تیاری غیر قانونی پارکنگ، رکشہ اسٹینڈز اور ٹرک اڈوں کی منتقلی کے حوالے سے جاری ڈیڈ لائن پوری ہوگئی تاہم ڈپٹی کمشنر کی جانب سے اس سلسلہ میں اسسٹنٹ کمشنر، چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن اور ٹریفک پولیس مقرر کردہ ٹیم ابتدائی امور کی رکاوٹوں میں ہی پھنس کر رہ گئی ہے ، جبکہ شہر سے بی اور سی کلاس ٹرانسپورٹ اڈوں کی منتقلی کے حوالے سے کسی قسم کی سفارشات بھی تاحال مرتب نہیں کی جا سکیں،کمیٹی کی جانب سے کوئی جامع پلان سامنے نہیں آیا ،جس میں شہر بھر میں قائم غیر قانونی چنگ چی رکشہ اسٹینڈز پر قابض بھتہ خور مافیا اور ٹرک اڈا مالکان کے ساتھ ساتھ نوری گیٹ اور نیازی چوک سمیت دیگر مقامات پر قائم ٹرانسپورٹ اڈوں کی منتقلی میں بھی رکاوٹیں ڈالی جا رہی ہیں ، اس سلسلہ میں متعدد آپشنز اور منصوبے بنائے گئے مگر عملدرآمد نہیں ہو سکا، جبکہ شہر میں بے ہنگم ٹریفک کی بگڑتی ہوئی صورتحال باعث تشویش ہی نہیں انتظامی اداروں کے کنٹرول سے باہر ہوتی جا رہی ہے ،اور حکومتی رٹ سوالیہ نشان بن کر رہ گئی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں