ملاوٹ شدہ دیسی گھی اور مکھن کی بھاری مقدا ر برآمد
سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے سلانوالی روڈ پر استقلال آباد کالونی میں ایک ڈیری پر کاروائی کے دوران ملاوٹ شدہ دیسی گھی اور مکھن کی بھاری مقدا ر برآمد کر لی ۔
فوڈ اتھارٹی حکام کے مطابق قبل ازیں بھی مذکورہ ڈیری سے ملاوٹ شدہ مصنوعات برآمد ہو چکی ہیں جس پر انہیں سخت وارننگ بھی دی گئی مگر عملدرآمد نہ ہونے پر برآمد شدہ مصنوعات موقع پر تلف کر کے ڈیرہ مالک جس کا نام شفیق بتایا جاتا ہے کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا گیا۔