کھیوٹ موٹیشن اور پلس پراجیکٹ سے جڑے مسائل کا تفصیلی جائزہ
میانوالی (نامہ نگار)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو میانوالی محمد شاہد کی زیر صدارت اے ڈی سی آر آفس میں ریونیو اور اراضی سے متعلق امور پر اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں ضلع بھر کے اراضی ریکارڈ سینٹرز کے سٹاف اور ریونیو افسران نے شرکت کی۔
اجلاس کے دوران کھیوٹ موٹیشن اور پلس پراجیکٹ سے جڑے مسائل کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر سرکاری واجبات اور بقایا جات کی وصولی کے حوالے سے بھی خصوصی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اے ڈی سی آر نے متعلقہ عملے کو ریونیو اہداف کی جلد از جلد تکمیل اور سو فیصد ریکوری کو یقینی بنانے کی ہدایات جاری کیں۔