غنڈہ گردی کی ویڈیو وائرل ملزم گرفتار،معذرت کر لی

 غنڈہ گردی کی ویڈیو وائرل  ملزم گرفتار،معذرت کر لی

میانوالی (نامہ نگار )ڈی پی او میانوالی کا فوری نوٹس، تھانہ مکڑوال پولیس کی بروقت کارروائی، ملزم گرفتار۔

 اوباش نوجوان عصمت اللہ کی نو عمر لڑکے کے ساتھ زبردستی دوستی اور غنڈہ گردی کی ویڈیو وائرل ہونے پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر میانوالی وقار عظیم کھرل نے فوری نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ مکڑوال کو بلا تاخیر قانونی کارروائی کے احکامات جاری کیے ۔احکامات کی تعمیل میں ایس ایچ او تھانہ مکڑوال سب انسپکٹر شفقت اللہ خان نے فوری کارروائی کرتے ہوئے نامزد ملزم عصمت اللہ کو گرفتار کر لیا۔ملزم نے متاثرہ کمسن لڑکے اور شہریوں سے معذرت کرلی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں