گلی محلوں اور بازاروں میں بجلی کی خستہ حالت میں تاریں موجود
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) انجمن تاجران بلاک نمبر 2 کے صدر میاں محمد عمران نے کہا کہ اس وقت گلی محلوں اور بازاروں میں جگہ جگہ بجلی کی خستہ حالت میں تاریں موجود ہیں۔
جس کے باعث کسی بھی وقت جان لیوا حادثہ ہو سکتا ہے ننگے تاروں کی وجہ سے متعدد بازاروں میں شارٹ سرکٹ سے لوگوں کا بہت زیادہ نقصان ہو چکا ہے اب بھی اگر اس پر توجہ نہ دی گئی تو کسی وقت بڑا حادثہ رونما ہوگا اس سے پہلے کہ کوئی واقعہ ہو واپڈا والوں سے درخواست ہے کہ وہ بازاروں میں لگے تاروں کو مکمل طور پر درست کریں تاکہ جانی و مالی نقصان سے لوگ محفوظ رہ سکیں میاں محمد عمران نے کہا کہ بازاروں میں بیوٹیفکیشن کا کام جاری ہے تو اس کے ساتھ ساتھ دیگر بازاروں میں ننگے تاروں کو فوری طور پر درست کیا جائے ۔