سرکاری جنگلات سے درختوں کی کٹائی کا سلسلہ نہ تھم سکا
سرکاری جنگلات سے درختوں کی کٹائی کا سلسلہ نہ تھم سکا گجرات روڈ پر ملزمان نے راتوں رات قیمتی سرکاری درخت چوری کا ٹ لئے
سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) سرکاری جنگلات سے درختوں کی غیر قانونی کٹائی اور لکڑی چوری کا سلسلہ نہ تھم سکا گزشتہ روز بھ لاکھوں روپے مالیت کی سرکاری لکڑی چوری کر لی گئی ،بتایا جاتا ہے کہ گجرات روڈ پر اوتیاں کے علاقے سے ملزمان نے راتوں رات قیمتی سرکاری درخت چوری کا ٹ لئے اور لگ بھگ چار لاکھ روپے سے زائد مالیت کی مسروقہ لکڑی گاڑیوں میں لوڈ کر کے فرار ہو گئے ، متعلقہ فاریسٹ گارڈ کنے گشت کے دوران صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد حکام بالا اور پولیس کو اطلاع کر دی، پولیس نے مقدمہ درج کر کے مسروقہ لکڑی کی برآمدگی اور ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے ، یاد رہے کہ سرگودھا کے مختلف علاقوں سرکاری درختوں کی غیر قانونی کٹائی اور لکڑی چوری کی وارداتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے جبکہ محکمہ جنگلات کا ضلعی دفتر ایسے واقعا ت کی روک تھام کی بجائے دو حصوں میں تقسیم ہو چکا ہے ، جس کی وجہ سے محکمانہ طور پر حالیہ درج ہونے والے مقدمات کی بھی پیروی نہیں ہو رہی اور کیسز کھڈے لائن لگائے جا رہے ہیں۔