اقدام قتل کے مقدمہ میں گرفتار ملزم سے اسلحہ برآمد
موچھ (نمائندہ دنیا)ڈی پی او میانوالی وقار عظیم کھرل کی ہدایات پر جرائم پیشہ افراد اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کیخلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ موچھ انسپکٹر سلیم اللہ خان اور انکی ٹیم نے دوران چیکنگ ظہیر عباس ولد جہانگیر خان سکنہ ہندال والا کو گرفتار کرکے کلاشنکوف برآمد کی۔
شاہجہان ولد خان زمان سکنہ خان محمد والا کو گرفتار کرکے رائفل 44 بور برآمد کی جبکہ اقدام قتل کے مقدمہ میں گرفتار ملزم زکریا ولد محمد سعید سکنہ وانڈھی نورمحمد والی سے دوران تفتیش انکشاف پر وقوعہ اسلحہ پسٹل 30بور برآمد کیا۔تینوں ملزموں دریافت پر اسلحہ کا کوئی اجازت نامہ یا لائسنس پیش نہیں کر سکے ۔تینوں ملزمان کیخلاف تھانہ موچھ میں الگ الگ مقدمات درج کر لئے ۔