بھاگٹانوالہ:7 سالہ معصوم بچہ سے مبینہ طور پر زیادتی

بھاگٹانوالہ:7 سالہ معصوم  بچہ سے مبینہ طور پر زیادتی

بھاگٹانوالہ (نمائندہ دنیا)نواحی علاقے چک 23 الف جنوبی میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں7 سالہ معصوم بچہ مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بن گیا۔

 پولیس کے مطابق ملزمان کی شناخت سفیان پطرس اور تابش کے نام سے ہوئی ہے ۔اطلاعات کے مطابق واقعہ کے بعد متاثرہ بچے کے والد کی مدعیت میں تھانہ بھاگٹانوالہ میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کے شواہد اکٹھے کر لیے گئے ہیں اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں