زرعی پیداوار بڑھانے میں فوجی فرٹیلائزر کا کردار کلیدی

 زرعی پیداوار بڑھانے میں فوجی فرٹیلائزر کا کردار کلیدی

زرعی پیداوار بڑھانے میں فوجی فرٹیلائزر کا کردار کلیدی نظر آرہا ہے کہ مستقبل قریب میں کھاد سمیت ہر چیز مہنگی ہوگی ، مقررین

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ملکی زرعی پیداوار بڑھانے میں فوجی فرٹیلائزر کا کردار کلیدی ہے ملک بھر کے کاشتکاروں کا اعتماد ہی ھمارا سرمایہ ھے یہی وجہ ھے کہ کاشتکاروں کا یہ اعتمادہمیں ہر گزرتے دن کے ساتھ بلندیوں طرف لے جارہا اس وقت خطہ کی جو صورتحال چل رہی ہے آنے والے دنوں میں جو حالات ہونے جا رہے ہیں اس سے آگاہی شاید عام آدمی کو نہ ہو مگر نظر آرہا ہے کہ مستقبل قریب میں کھاد سمیت ہر چیز مہنگی ہوگی کیونکہ تیل گیس کا ایشو اب بڑھے گا جس کو مدنظر رکھتے ہوئے حالات مزید خرابی کی طرف جائیں گے حالات کے پیش نظر ہمیں اپنی حکمت عملی بھی تبدیل کرنا ہوگی ان خیالات کا اظہار فوجی فرٹیلائزر کے زیر اہتمام مقامی ہوٹل میں ٹریننگ پروگرام 2026 کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جی ایم فوجی فرٹیلائزرمیاں ذکاء الدین ہیڈ آف سیل نارتھ زون احسن علی ظفر سیلز مینیجر ریجن سرگودھا فرحان غوری ملک رضوان فاروق ریحان اصغر سمیت دیگر نے کیا انہوں نے کہا کہ ایف ایف سی ریجن سرگودھا ڈیلر ٹریننگ پروگرام کے انعقاد کا مقصد سرگودھا ریجن کے اضلاع چنیوٹ حافظ آباد منڈی بہاوالدین کے ان ڈیلرز کی حوصلہ افزائی کرنی ہے جنہوں نے زراعت کے حوالہ سے فوجی فرٹیلائزر کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے ملک میں زرعی انقلاب لانے کے لیے اپنا بہترین کردار ادا کیا ایف ایف سی ہمیشہ ملکی زرعی پیداوار بڑھانے میں اپنا مثبت کردار پہلے بھی ادا کرتی آئی ہے اور کرتی رہے گی۔ یہ اعزاز بھی فوجی فرٹیلائزر کو حاصل ہے کہ اس نے حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے کھادوں کو فروغ دیا ہے ۔ ڈیلرز اور کاشت کاروں میں لاکھوں روپے کے قیمتی انعامات تقسیم کیے گئے جبکہ کاشتکاروں کے ساتھ ساتھ ڈیلر حضرات اور کمپنی کے محنتی افراد میں انعامات بھی تقسیم کیے گئے تقریب میں کاشت کاروں کے ساتھ ساتھ لوگوں کی کثیر تعداد کی شرکت فوجی فرٹیلائزر پر اعتماد کا اظہار ہے آخر میں خوش نصیبوں میں انعامات تقسیم کیے گئے 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں