ممکنہ سیلاب سرحدی علاقوں کی سیکورٹی بڑھانے کا فیصلہ
خطرات کے پیش نظر دریائے چناب او رجہلم سے ملحقہ علاقوں میں ناگہانی آفات سے نمٹنے او رعوام کی امداد کیلئے ابتدائی طور پر ضلع7سیکٹرز اور 16سب سیکٹرز میں تقسیم آفیشلز و آفیسرز اور ملازمین کی ٹیمیں تشکیل دیکر ڈیوٹیاں لگائی جائیں گی،سیکٹر انچار ج ایس ڈی او پی ، متعلقہ تھانہ کا ایس ایچ او ہو گا، علاقے میں گشت کو موثر بنانے بنایا جائیگا
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) پولیس حکام کی طرف سے ممکنہ سیلاب کے پیش نظر سرگودھا کے دریائی او رسرحدی علاقوں کی سیکورٹی بڑھا نے کا فیصلہ کرتے ہوئے فلڈ ایکشن اینڈ ریلیف پلان پر کام شروع کر دیا گیا۔ وزارت داخلہ پنجاب کی ہدایت پرضلعی پولیس نے ممکنہ سیلاب کے پیش نظر ایکشن اور ریلیف پلان پر کام کا آغاز کر دیاہے ،مجوزہ پلان کے مطابق سیلاب کے خطرات کے پیش نظر دریائے چناب او رجہلم سے ملحقہ علاقوں میں کسی بھی ناگہانی آفات سے نمٹنے او رعوام کی امداد کیلئے ابتدائی طور پر ضلع کو 7سیکٹرز اور 16سب سیکٹرز میں تقسیم کیا گیا ہے جہاں پولیس آفیشلز و آفیسرز اور ملازمین کی ٹیمیں تشکیل دے کر ان کی ڈیوٹیاں لگائی جائینگی، سیکٹر انچار ج ایس ڈی او پی جبکہ سب سیکٹرانچارج متعلقہ تھانہ کا ایس ایچ او ہو گا، سیلاب زدہ علاقوں میں فوری پہنچ کر متاثرین اور ان کے مال مویشیوں کو بحفاظت محفوظ جگہوں پر منتقل کرنا اور املاک کی حفاظت پولیس ٹیموں کی اولین ذمہ دار ہو گی ،اسی طرح رات کے وقت گشت کو موثر بنانے کیساتھ ساتھ مشکوک گاڑیوں او رمشتبہ افراد کی کڑی نگرانی کے ساتھ ساتھ دریائی راستوں پر سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کئے جا رہے ہیں ۔