خوشاب میں نہری پانی کی قلت محکمہ ایریگیشن پر سوالیہ نشان

خوشاب میں نہری پانی کی قلت محکمہ ایریگیشن پر سوالیہ نشان

خوشاب میں نہری پانی کی قلت محکمہ ایریگیشن پر سوالیہ نشان صوبوں کے مابین پانی کی تقسیم کا منصفانہ نظام ہونے کے باوجود حصے کا پانی نہیں ملتا

خوشاب(نمائندہ دُنیا ) سابق مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری رضوان مختار رندھاوا نے کہا ہے کہ ضلع خوشاب میں نہری پانی کی قلت محکمہ ایریگیشن کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے ، اپنی رہائش گاہ چک47ایم بی میں کسانوں کے ایک وفد سے بات چیت کے دوران ان کا کہنا تھا کہ صوبوں کے مابین پانی کی تقسیم کا منصفانہ نظام ہونے کے باوجود ضلع خوشاب کو اس کے حصے کا پانی نہیں ملتا جس کی وجہ سے اس ضلع کی زرعی معیشت خطرات میں گھری ہوئی ہے اور غریب کاشتکاروں کے اجناس کے پیداوری اخراجات تک پورے کرنا ممکن نہیں رہا ، انہوں نے کہا کہ ضلع خوشاب کے علاقہ دامن مہاڑ کا زیادہ ترر رقبہ نہر مہاجر برانچ اور تحصیل نور پور کا کچھ حصہ دلیوالا برنچ سے سیراب ہوتراتھا ، لیکن ان دونوں کو وارہ بندی کی لپیٹ میں لے کر اکثر بند رکھا جاتا ہے بلخصوص جب فصلات کو آبپاشی کی ضرورت ہوتی ہے اس وقت ان نہروں میں پانی کی ایک بوند تک نظر نہیں آتی ، انہوں نے کہا کہ محکمہ انہار کی ذمہ داری ہے کہ وارہ بندی کے ظالمانہ نظام کے خاتمہ کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھائے جائیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں