یوم عاشورکو427 اعزا داری جلوس برآمد ہونگے
یوم عاشورکو427 اعزا داری جلوس برآمد ہونگے اور 519 مقامات پر مجالس اعزا ہو ں گی،سخت ترین سیکورٹی انتظامات
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) سرگودھا ریجن کے چاروں اضلاع میں آج 10محرم یوم عاشورکو427 اعزاء داری جلوس برآمد اور امام بار گاہوں سمیت 519 مقامات پر مجالس اعزاء ہو ں گی ۔جن کے لئے مسلح افسران و اہلکاروں کو تعینات کر کے سخت ترین سیکورٹی انتظامات کئے گے ہیں جن کی نگرانی کے لئے سی سی ٹی کیمرے نصب کر کے کنڑول رومز کو 24 گھنٹے فعال کر دیا گیا۔زرائع کے مطابق سرگودھا ریجن کے چاروں اضلاع میں آج 10محرم الحرام یوم عاشور کو 427 اعزاء داری جلوسوں میں ضلع سرگودھا میں 214 جلوس ضلع خوشاب میں 77 جلوس ،ضلع میانوالی میں 41 جلوس اور ضلع بھکر میں 95جلوس برآمد ہونگے جن میں 59 کو کیٹیگڑی A کے درجہ میں رکھ کر حساس علاقوں میں فول پروف سیکورٹی انتظامات مکمل ہیں جبکہ امام بار گاہوں سمیت 519 مقامات پرمجالس اعزاء سے ضلع سرگودھا میں 225 مجالس، ضلع خو شاب میں 97 مجالس،ضلع میانوالی میں 57 مجالس اور ضلع بھکر میں 140مجالس اعزاء ہو گئیں۔
جن میں22 کو کیٹیگڑی A میں رکھ کر7252 پولیس افسران و اہلکاروں کو تعینات اور رضاکار کو ڈیوٹیوں پر الرٹ کر دیا گیا ان جلوسوں اور مجالس کی کڑی نگرانی کے لئے سی سی ٹی کیمرے نصب کر کے کنٹرول رومز کو 24 گھنٹے فعال کر دیا گیا ہے۔