محرم کا مرکزی جلوس چار بجے بلاک نمبر 23 اے سے برآمد

محرم کا مرکزی جلوس چار بجے بلاک نمبر 23 اے سے برآمد

محرم کا مرکزی جلوس چار بجے بلاک نمبر 23 اے سے برآمد شربت چوک، محمدی بازار، کارخانہ بازار سے ہوتا ہوا امام بارگاہ میں اختتام پذیر

سرگودھا(سٹاف)محرم الحرام کا مرکزی جلوس چار بجے سہ پہر بلاک نمبر 23 اے سے برآمد ہوا ،،جو شربت چوک، محمدی بازار، امین بازار، کچہری بازار، کارخانہ بازار اور نوری گیٹ سے ہوتا ہوا امام بارگاہ بلاک نمبر 7 میں اختتام پذیر ہوا، اس موقع پر عزاداروں نے نوحہ خوانی اور ماتم داری کی، مرکزی جلوس کی سی سی ٹی وی اور ڈرون کیمروں سے مانیٹرنگ کی جاتی رہی’ ڈی پی او صہیب اشرف ،ڈپٹی کمشنر کیپٹن حسین احمد چوہدری وقفے وقفے سے جلوسوں کے راستوں کو چیک کرتے اور اہم مقامات کا جائزہ لیتے رہے مجالس عزا’ شبیہ ذوالجناح کے جلوس اور دیگر پروگراموں کی لمحہ بہ لمحہ رپورٹ حکومت پنجاب کو ڈی پی او اور ڈی سی دفاترالگ الگ بھجواتے رہے ، ،تمام امام بارگاہوں کے باہر واک تھرو گیٹس نصب کرتے ہوئے چیکنگ کیلئے اہلکاروں کو میٹل ڈیٹکٹرز فراہم کئے گئے تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں