آٹے کی سرکاری قیمتوں پر عملدر آمد یقینی بنانے کی ہدایت

آٹے  کی سرکاری قیمتوں  پر عملدر آمد یقینی  بنانے  کی  ہدایت

ذخیرہ اندوزوں اور ناجائز منافع خوروں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی، آٹے اور گندم کی غیر قانونی نقل و حمل، ذخیرہ اندوزی کی ہر کوشش کو ناکام بنایا جائےگندم کی غیر قانونی ترسیل اور سمگلنگ کی روک تھام ممکن بنائی جا سکے ، کمشنر ،بین الصوبائی چیک پوسٹوں پر نگرانی مزید سخت کرنے کی بھی ہدایت،اجلاس میں فیصلہ

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)کمشنر سرگودھا ڈویژن حافظ شوکت علی نے آٹے کی مقررہ سرکاری قیمتوں پر ہر صورت عملدرآمد یقینی بنانے کے احکامات جاری کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ زائد نرخ وصول کرنے والے دکانداروں، ذخیرہ اندوزوں اور ناجائز منافع خوروں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو سستا، معیاری اور وافر مقدار میں آٹا فراہم کرنا حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے اور اس سلسلے میں کسی قسم کی غفلت ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی،یہ ہدایات انہوں نے ڈویژنل اسٹریٹجک ذخائر انتظامی کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جاری کیں۔ اجلاس میں چاروں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز، ڈائریکٹر فوڈ سیفٹی اینڈ کنزیومر پروٹیکشن، ڈائریکٹر زراعت، ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولرز (DFCs) اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔کمشنر حافظ شوکت علی نے ہدایت کی کہ آٹے اور گندم کی غیر قانونی نقل و حمل، ذخیرہ اندوزی اور مصنوعی قلت پیدا کرنے کی ہر کوشش کو ناکام بنایا جائے ۔ انہوں نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو ہدایت کی کہ وہ مارکیٹوں میں مسلسل نگرانی کریں اور سرکاری نرخوں سے زائد قیمت وصول کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائیں۔محکمہ خوراک، ضلعی انتظامیہ، پولیس اور دیگر متعلقہ ادارے باہمی رابطے کے ساتھ فیلڈ میں متحرک رہیں تاکہ حکومت کی پالیسی پر مؤثر انداز میں عملدرآمد یقینی بنایا جا سکے ۔ کمشنر نے بین الصوبائی چیک پوسٹوں پر نگرانی مزید سخت کرنے کی بھی ہدایت کی تاکہ گندم کی غیر قانونی ترسیل اور اسمگلنگ کی روک تھام ممکن بنائی جا سکے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...