سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے افسران کا ٹریننگ سیشن کا انعقاد

سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے افسران کا ٹریننگ سیشن کا انعقاد

سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے افسران کا ٹریننگ سیشن کا انعقاد غوطہ خوری و لائف سیونگ جیکیٹس کے استعمال سے متعلق تربیت فراہم کی گئی

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) متوقع سیلابی صورتحال اور ہنگامی حالات سے نبرد آزما ہونے کے لیے پولیس افسران کے لیے ٹریننگ سیشن کا انعقاد کیا گیاٹریننگ سیشن کے دوران ریسکیو 1122 کی ماہر ٹیموں نے پولیس اہلکاروں کو سیلاب کے دوران شہریوں کی جان و مال کے تحفظ، متاثرہ علاقوں سے محفوظ نقل مکانی ، فرسٹ ایڈ (ابتدائی طبی امداد)، اور غوطہ خوری و لائف سیونگ جیکیٹس کے استعمال سے متعلق عملی اور فنی تربیت فراہم کی۔ اس موقع پر ڈی پی او توقیر محمد نعیم نے اپنے پیغام میں کہا کہ کسی بھی ممکنہ قدرتی آفت یا سیلابی صورتحال میں شہریوں کی حفاظت پولیس کی پہلی ترجیح ہے ۔ پولیس اور ریسکیو 1122 کا باہمی اشتراک ہنگامی حالات میں قیمتی انسانی جانوں کو بچانے اور فوری امداد کی فراہمی میں اہم پیش رفت ثابت ہوگا۔ تمام تفویض کردہ اہلکار مکمل طور پر الرٹ رہیں تاکہ وقتِ ضرورت کسی بھی ناگہانی صورتحال کا مؤثر طریقے سے مقابلہ کیا جا سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...