اغوا ہونے والی لڑکی ملزمان کے چنگل سے فرار ہو کر گھر پہنچ گئی
اغوا ہونے والی لڑکی ملزمان کے چنگل سے فرار ہو کر گھر پہنچ گئی ملزمان نے اسے مختلف مقامات پر قید رکھ کر دو ماہ تک اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) نواحی علاقے 137جنوبی میں دو ماہ قبل اغوا ہونے والی 18 سالہ لڑکی مبینہ طور پر چھ ملزمان کے چنگل سے فرار ہو کر اپنے گھر پہنچ گئی متاثرہ لڑکی نے الزام عائد کیا کہ ملزمان نے اسے مختلف مقامات پر قید رکھ کر دو ماہ تک اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا، جبکہ مزاحمت پر تشدد بھی کیا گیا،پولیس کے مطابق ملزمان لڑکی کو پہلے چک نمبر 118 جنوبی عبداﷲ کالونی اوڈاں والی بستی میں ایک ملزم کے گھر لے گئے ، جہاں مبینہ طور پر اس کے ساتھ اجتماعی زیادتی کی جاتی رہی۔ بعد ازاں اسے چک نمبر 133 شمالی اوڈاں والی بستی میں منتقل کر دیا گیا، جہاں بھی مبینہ طور پر یہی سلسلہ جاری رہا۔ مزاحمت کرنے پر ملزمان نے متاثرہ کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا، جس کے نشانات اس کے جسم پر موجود ہیں گزشتہ شب متاثرہ لڑکی موقع پا کر ملزمان کی قید سے فرار ہونے میں کامیاب ہوئی اور اپنے بھائی سے رابطہ کیا، پولیس نے متاثرہ لڑکی کے بھائی کی مدعیت میں انور، اکبر، یونس، لیاقت عرف لیاقت، علی عرف منا، عرفان عرف پیر سائیں سمیت ایک نامعلوم شخص کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments