نالہ اوور فلو ہونے سے ڈیرے پر بچے اور خواتین پھنس گئے
نالہ اوور فلو ہونے سے ڈیرے پر بچے اور خواتین پھنس گئے 9 بچوں اور 3 خواتین کو بحفاظت نکال کر محفوظ مقام پر منتقل کر دیا
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) سالم چوک کے قریب نالہ اوور فلو ہونے سے قریبی ڈیرے پر بچے اور خواتین پھنس گئے ،اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم روانہ کی گئی جو صرف 4 منٹ میں موقع پر پہنچ گئی۔ صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد امدادی کارروائیوں کے لیے 2 ریسکیو کشتیاں اور 25 تربیت یافتہ اہلکار تعینات کر دیے گئے ،ریسکیو اہلکاروں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے 9 بچوں اور 3 خواتین کو بحفاظت نکال کر محفوظ مقام پر منتقل کر دیا جبکہ دیگر افراد کے محفوظ انخلاء کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے ،ریسکیو حکام کے مطابق امدادی سرگرمیاں مکمل ہونے تک ٹیمیں موقع پر موجود رہیں گی اور تمام متاثرہ افراد کو محفوظ مقامات تک منتقل کرنے کے لیے اقدامات جاری ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments