ڈی پی او توقیر محمد نعیم نے اندرون شہر تھانہ سٹی اور تھانہ فیکٹری ایریا کا اچانک دورہ
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ڈی پی او توقیر محمد نعیم نے اندرون شہر تھانہ سٹی اور تھانہ فیکٹری ایریا کا اچانک دورہ کیا۔
اور پولیس افسران و اہلکاروں کو فرائض کی انجام دہی میں کسی بھی قسم کی غفلت یا لاپرواہی سے گریز کی ہدایت کرتے ہوئے واضح کیا کہ ڈیوٹی میں کوتاہی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی ،ڈی پی او نے دونوں تھانوں میں سکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا اور تھانہ عمارات کی صفائی ستھرائی، فرنٹ ڈیسک، مال خانہ، اور دیگر شعبہ جات کا معائنہ کیا۔ انہوں نے ریکارڈ اور انتظامی امور کا بھی جائزہ لیتے ہوئے متعلقہ افسران کو ضروری ہدایات جاری کیں،توقیر محمد نعیم نے تھانوں میں موجود شہریوں سے بھی ملاقات کی اور ان کے مسائل و شکایات سنیں
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments