کرنٹ لگنے سے خاتون اور نوجوان جاں بحق ہو گئے

کرنٹ لگنے سے خاتون اور نوجوان جاں بحق ہو گئے

کرنٹ لگنے سے خاتون اور نوجوان جاں بحق ہو گئے موٹر سائیکل سوار کو بچانے کی کوشش میں مسافر بس الٹنے سے 9 افراد زخمی

دریاخان (نمائندہ دنیا )بھکر کے مختلف علاقوں میں پیش آنے والے حادثات میں بجلی کا کرنٹ لگنے سے خاتون اور نوجوان جاں بحق ہو گئے ، جبکہ موٹر سائیکل سوار کو بچانے کی کوشش میں مسافر بس الٹنے سے 9 افراد زخمی ہو گئے ۔بھکر کے نواحی علاقے بستی خواجہ میں چارہ کاٹتے ہوئے 72 سالہ خانم بی بی بجلی کا کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہو گئی۔ دوسری جانب بستی شاہانی میں پنکھے کا سوئچ لگاتے ہوئے 18 سالہ محمد عرفان کرنٹ لگنے سے جان کی بازی ہار گیا۔ ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچی، تاہم دونوں افراد جاں بحق ہو چکے تھے ۔ادھر کروڑ سے لاہور جانے والی مسافر بس ایم ایم روڈ پر 209 اڈا کے قریب موٹر سائیکل سوار کو بچاتے ہوئے الٹ گئی، جس کے نتیجے میں چھ خواتین سمیت 9 مسافر زخمی ہو گئے ۔ دو افراد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ، جنہیں ریسکیو ٹیم نے ابتدائی طبی امداد کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...