جوہرآباد میں جشن عید میلاد النبیؐ کی تیاریاں مکمل

جوہرآباد میں جشن عید میلاد النبیؐ کی تیاریاں مکمل

جوہرآباد میں جشن عید میلاد النبیؐ کی تیاریاں مکمل مرکزی جلوس شوگر ملز گیٹ سے نکالا جائے گا،محافل میلاد کا سلسلہ جاری

خوشاب (نمائندہ دنیا )جوہرآباد میں انجمن غلامان مصطفیٰؐ، بزم علمائے اہلسنت، میلاد کمیٹی اور دیگر مذہبی تنظیموں کی جانب سے 12 ربیع الاول کو جشن عید میلاد النبیؐ مذہبی جوش و خروش اور عقیدت و احترام سے منانے کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ شہر کی مساجد، سرکاری و نجی عمارات، مارکیٹوں، بازاروں اور دیگر مقامات کو سبز روشنیوں اور رنگ برنگی جھنڈیوں سے سجا دیا گیا ہے ، جبکہ مختلف مقامات پر محافل میلاد کا سلسلہ بھی جاری ہے ۔جشن عید میلاد النبیؐ کا مرکزی جلوس حسب روایت شوگر ملز گیٹ سے نکالا جائے گا، جس کی قیادت مذہبی تنظیموں کے اکابرین، ائمہ مساجد، علمائے کرام اور مشائخ عظام کریں گے ۔ ضلع کے مختلف علاقوں سے آنے والے جلوس بھی مرکزی جلوس میں شامل ہوں گے ۔ جلوس مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا مین بازار جوہرآباد میں انجمن غلامان مصطفیٰؐ کے دفتر پہنچ کر اختتام پذیر ہوگا۔جلوس کے روٹ کو رنگ برنگی جھنڈیوں، آرائشی محرابوں اور بینروں سے سجایا جائے گا، جبکہ مختلف مقامات پر ٹھنڈے پانی اور شربت کی سبیلیں لگائی جائیں گی۔ جلوس کے قائدین کے استقبال کے لیے مختلف مقامات پر استقبالیہ سٹیج بھی قائم کیے جائیں گے ، جہاں علمائے کرام سیرت النبیؐ کے موضوع پر مختصر خطابات کریں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...