اپنی چھت سکیم کے نام پر لوٹ مار کرنے والا تین رکنی گروہ گرفتار

اپنی چھت سکیم کے نام پر لوٹ مار کرنے والا تین رکنی گروہ گرفتار

اپنی چھت سکیم کے نام پر لوٹ مار کرنے والا تین رکنی گروہ گرفتار نشان زدہ نوٹوں کے علاوہ60ہزار روپے بغیر نشان زدہ نوٹ بھی برآمد کر لیے

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی اپنی چھت اپنا گھر سکیم کے نام پر شہریوں سے لوٹ مار کرنے والے تین رکنی گروہ کو اینٹی کرپشن ٹیم نے گرفتار کر لیا ۔ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا ریجن کی ہدایت پر ریڈنگ ٹیم نے عاطف شوکت اسسٹنٹ ڈائریکٹر (تفتیش)، اینٹی کرپشن خوشاب کی سربراہی اوراحمد وقاص جوڈیشل مجسٹریٹ کی نگرانی میں رنگپور بگھور میں کارروائی کرتے ہوئے نعمان رفیق سرویٔرانجینئر اربن یونٹ پنجاب، ظفر حسین ولد فقیر محمد اور محمد اکرام ولد محمد رمضان (پرائیویٹ اشخاص) کو 30 ہزار روپے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔ مدعی مقدمہ شہباز حسین ولد محمد نواز سکنہ رنگپوربگھور تحصیل نورپور تھل ضلع خوشاب نے وزیراعلیٰ پنجاب کی سکیم اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کے تحت قرضہ لیا ہوا تھا اُس کی دوسری قسط دلوانے کے لیے ملزمان نے 30 ہزار روپے رشوت وصول کی۔ کارروائی کے دوران اینٹی کرپشن خوشاب کی ٹیم نے ملزمان سے جوڈیشل مجسٹریٹ کی موجودگی میں نشان زدہ نوٹوں کے علاوہ60ہزار روپے بغیر نشان زدہ نوٹ بھی برآمد کر لیے ۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...